تماشہ ہے یارو یہاں پر محبت
Poet: FAHEEM UR REHMAN FAHMI By: FAHEEM UR REHMAN , Karachiدلوں میں ہے نفرت زباں پر محبت
 تماشہ ہے یارو یہاں پر محبت
 
 تجھے دیکھا ایماں محبت پہ آیا
 وگرنہ فقط تھی زباں پر محبت
 
 مجھے تم نےمحروم رکھا ہے چن کر
 لٹاتے ہو سارے جہاں پر محبت
 
 خریدار ہوں میں بھی جاؤنگا لینے 
 بتاؤملے گی کہاں پر محبت
 
 یہ انساں تو فانی ہے مٹنے کی شے ہے 
 رہے گی زمیں آسماں پر محبت
 
 نہ تم اسکو ناپو نہ ہم اس کو تولیں 
 کہ بھاری ہے سارے جہاںپر محبت
 
 ہے رب کی محبت کا بس ایک حصہ 
 اتاری ہے اس نے جو ماں پر محبت
 
 کسی کو بھی تکلیف مجھ سے نہ پہنچے 
 یہ جزبہ جہاں ہے وہاں پر محبت
 
 ضرورت پڑے جب کسی کربلہ میں 
 تو چڑھتی ہے نوکِ سناں پر محبت
 
 عبادت کے زمرے میں آتا ہے لوگو
 نچھاور کرو نا تواں پر محبت
 
 وطن میں بسیرا ہے نفرت کا فہمی
 ہو نازل مرے آشیاں پر محبت
More Love / Romantic Poetry






