Add Poetry

تمھارا غم منانا چاہتے ہیں

Poet: جنید عطاری By: جنید عطاری, چکوال

تمھارا غم منانا چاہتے ہیں
مجھے آنسو رُلانا چاہتے ہیں

تری فُرقت کے لمحے میرے اندر سے
نیا طوفاں اُٹھانا چاہتے ہیں

یہ سب کمبخت مل کر جان مجھ سے
تری عادت چھڑانا چاہتے ہیں

تری زلفوں کی چھاؤں میں ہم اپنی
نئی دنیا بسانا چاہتے ہیں

ذرا خود سے بھی روٹھ لیا کریں آپ
کبھی ہم بھی منانا چاہتے ہیں۔

Rate it:
Views: 403
09 Aug, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets