تمھیں عادت ہے بھولنے کی مجھے
Poet: Wajid Nabi By: Wajid Nabi, Karachiتمھیں مجھ سے کوئ عداوت نہیں
شاید تمھیں مجھ سے محبت نہیں
تمھیں عادت ہے بھولنے کی مجھے
مگر مجھ بھولنے کی عادت نہیں
ہو کبھی حادثتاً شام تمھارے ساتھ
مگر ہم کو نصیب یہ سعادت نہیں
تمھیں کیوں میں یاد نہیں رہتا
شاید تمھیں میری عادت نہیں
جانے والے کو ہنس کر رخصت کرتا ہوں
مجھے پیچھے دوڑنے کی عادت نہیں
تمھارا لہجہ سب کچھ بتا رہا ہے
تمھیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں
More Love / Romantic Poetry






