کہاں ہو لوٹ آؤ دل بہت ویران ہے میرا
تمہارے بن بجھا سا آج ہرارمان ہے میرا
تمہارے پیار میں دیوانگی کی حد کو چھو بیٹھی
تمہارے پیار میں جیون کہاں آسان ہے میرا
تمہیں میں بھول جاؤں سوچتی ہوں آجکل اکثر
مگر سمجھاؤں کیسے دل بہت نادان ہے میرا
مری طرح تمہیں دنیا میں کوئی بھی نہ چاہےگا
ذرا سوچو یہ تم پر کس قدر احسان ہے میرا
بلآخر مان جاؤ گے مرے روٹھے ہوئے محبوب
محبت جیت جائے گی یہی تو مان ہے میرا
پکڑ لو ہاتھ سارہ کاہمیشہ کے لیے ہمدم
بنا لو اپنی دلہن اک یہی ارمان ہے میرا