کبھی یہ پیار نہ کم ہوگا ہے وعدہ مرے ہمدم تمہیں چاہوں گی اپنی زیست سے زیادہ مرے ہمدم کبھی ملنے چلے آؤ ہوں بیٹھی منتظر کب سے سجایا ہے گلوں سے میں نے یہ جادہ مرے ہمدم