تمہیں کچھ یاد ہے جاناں.

Poet: ایم آر چشتی By: M R Chishti, Muzaffarpur

تمہیں کچھ یاد ہے جاناں
کبھی تم نے کہا تھا
جان اتنی جلد مت سونا
مجھے کچھ باتیں کرنی ہیں
تمہاری بات سن کر
ہنس پڑا تھا میں
تمہیں معلوم تھا نہ
مجھ کو
جلد سو جانے کی عادت تھی
مگر اب
کوششوں کے بعد بھی میں سو نہیں پاتا
مجھے سوئے ہوئے اب تو
ہفتوں بیت جاتے ہیں

Rate it:
Views: 1078
07 Oct, 2016
More Love / Romantic Poetry