تو مجھے بھول گیا

Poet: Sufi Ghulam Mustafa Tabassum By: Bakhtiar Nasir, Lahore

تو نے کچھ بھی نہ کیا ہو جیسے
میرے ہی دل کی صدا ہو جیسے

یوں تیری یاد سے جی گھبرایا
تو مجھے بھول گیا ہو جیسے

اس طرح تجھ سے کئے ہیں شکوے
مجھ کو اپنے سے گلہ ہو جیسے

یوں ہر اک نقش پہ جھکتی ہے جبیں
تیرا نقش کف پا ہو جیسے

تیرے ہونٹوں کی خفی سی لرزش
اک حسیں شعر ہوا ہو جیسے

Rate it:
Views: 1218
12 Oct, 2009