تو میرا نہیں
Poet: wasiq qureshi By: wasiq qureshi, karachiیہ حقیقت ہے کہ تو میرا نہیں
دل مگر کہتا ہے کہ ایسا نہیں
بعد مدت تجھ کو دیکھا تو لگا
پیار کا سورج ابھی ڈوبا نہیں
چودھویں کے چاند دھرتی پہ اتر
دیکھ میرے چاند میں دھبہ نہیں
تو کہ اک گہرا سمندر ہے صنم
کیا کروں کہ میں کوئی دریا نہیں
کیا ہمارا درد سمجھے گا بھلا
وہ جو اپنوں سے کبھی بچھڑا نہیں
جب سے تیری یاد میرے ساتھ ہے
مجھ کو لگتا ہے کہ میں تنہا نہیں
اس شہر میں اور بھی برباد ہیں
ایک میرا زخم ہی گہرا نہیں
لاکھ باندھو بند میرے دوستو
وقت کا دریا کبھی ٹھرا نہیں
More Love / Romantic Poetry







