تو میرا ھمنشیں ھے بہت مغرور رھا ھوں
Poet: SHABEEB HASHMI By: SHABEEB HASHMI, ALKHOBAR KSAتصور میں تیرے ہمیشہ میں مخمور رہا ھوں
تو میرا ھمنشیں ھے بہت مغرور رہا ھوں
دل کے نگار خانے میں تجھ کو سجا لیا ھے
یوں الفت کی دنیا میں بہت مشہور رہا ھوں
چرچا ھے ان ھواؤں میں اب میری وفاؤں کا
سب جانتے ہیں عشق میں تیرے چور رہا ھوں
اپنے جو سبھی خواب تھے تیرے نام لکھ دئیے
یوں دل کے ہاتھوں اپنے بہت مجبور رہا ھوں
یہ تیرے عشق کا صدقہ ھے کہ جیتے ہیں آج تک
بن تیرے صنم غم سے میں بہت رنجور رہا ھوں
More Love / Romantic Poetry






