Add Poetry

تو وہ گوہر ہے جو کیچڑ میں پڑا سوتا ہے

Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, India

تو وہ گوہر ہے جو کیچڑ میں پڑا سوتا ہے
جس کی قیمت نہیں دے سکتی ہے دنیا جاناں

تجھ سے قطروں کے لیے برسوں ترستی ہے صدف
پھر چمکتا ہے کہیں اس کا نصیبہ جاناں

کور نظروں کو حقیقت تری معلوم نہیں
سنگ ریزوں میں انھوں نے تجھے سمجھا جاناں

ایسے احساسِ شرافت سے خدا معاف رکھے
جس سے ہوتا ہو کوئی آدمی رسوا جاناں

جلد مل جائے گا حق یوسفِ کنعاں تجھ کو
پھر کریں گے وہ ترے قدموں پہ سجدہ جاناں

مجھ کو تیری ہی طلب ہے ، اے الہ دیں کا چراغ
نذر ہے اس کے لیے جان کا ہدیہ جاناں

اپنے شعروں سے بناؤں گا ترا تاج محل
اشک فرقت سے بہاؤں گا میں جمنا جاناں

بارِ غم، بارِ حیات اور ترا بارِ فراق
پھٹ نہ جائے یہ کہیں دل کا جوالہ جاناں

صبح سے شام تلک، شام سے پھر صبح تلک
بہتا رہتا ہے تری یاد کا دریا جاناں

مجھ میں فولاد کی سختی ہے، سمندر کا خروش
اتنا آسان نہیں میرا مکرنا جاناں

تیرے جلووں کی فراوانی سے عالم یہ ہے
ہر طرف مجھ کو نظر آتا ہے کعبہ جاناں

Rate it:
Views: 465
31 May, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets