Add Poetry

تُو بتا یار ترا درد اُٹھاؤں کب تک

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, Karachi

تُو بتا یار ترا درد اُٹھاؤں کب تک
میں تری یاد کو سینے سے لگاؤں کب تک

آخرش میں بھی ہوں انسان مجھے جینا ہے
زیست یادوں کے سہارے میں بِتاؤں کب تک

اب تو ہر پل مری تنہائ مجھے ڈستی ہے
گھر کی دیواروں کو غم اپنا سناؤں کب تک

اپنے احباب کی بھی فکر تو رکھنی ہے مجھے
میں ترا درد لیۓ خود کو جلاؤں کب تک

آنکھیں اب اور نہیں اشک اُٹھا پائیں گی
تیرا غم لوگوں سے اے یار چھپاؤں کب تک

اب مجھے ہجر سے اے یار رہائ دے دے
اپنی حالت پہ میں لوگوں کو ہنساؤں کب تک

اب تو پل بھی نہیں کٹتا مرا تجھ بن باقرؔ
تیری تصویر کو رو رو کے مناؤں کب تک

Rate it:
Views: 274
23 Dec, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets