Add Poetry

تیرا حسن میری خاک کو چھو کر گزرا

Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hill

لمس تیرا میرے ادراک کو چھو کر گزرا
جیسے جھونکا گریباں چاک کو چھو کر گزرا

برس رہی ہے یوں وحشت کہ ایسے لگتا ہے
درد میرا ابھی افلاک کو چھو کر گزرا

ہر طرف چاند ستاروں کا رقص جاری ہے
روپ اک دیدہ نمناک کو چھو کر گزرا

وجود اپنا مجھے جنت نشین لگتا ہے
جب تیرا حسن میری خاک کو چھو کر گزرا

Rate it:
Views: 628
07 Apr, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets