تیرا درد دل میں ہمیشہ رہے گا
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaتیرا درد دل میں ہمیشہ رہےگا
تو راحت کا اپنے سبب یہ بنے گا
نبھائیں گےوعدہ تیرا ہم ہمیشہ
کبھی نہ قدم اس سے پیچھے ہٹے گا
یہی آرزو اب تو اپنی رہے گی
تیری یاد میں رات دن بس کٹے گا
کسی کا تصور نہ دل میں رہے گا
اسی پر تو اپنا یہ دل بھی جمے گا
کسی غیر سے نہ تو نسبت ہی ہوگی
سبھی غیر کا نقش دل سے مٹے گا
محبت کو آساں کبھی نہ ہی سمجھو
لٹا دیں جو سب کچھ مزہ تب ملے گا
تیرا نام لے کر ہی آگے بڑھیں گے
تیرے دم سے ہی تو زمانہ جھکے گا
گناہوں سے توبہ ضروری ہی سمجھو
کہ کب موت آئے پتہ نہ چلے گا
بڑے ہی تو فتنوں کاہے یہ زمانہ
مشائخ سے ہی ربط رکھنا پڑے گا
رہے گی نظر اثر کی بس تجھی پر
نہ تیرے سوا کوئی اس کو جچے گا
More Love / Romantic Poetry






