تیرا پہلا پھول
Poet: R.K Jazeb By: R.K Jazeb, Jeddahتمہارے دئیے ہوئے
پہلے پھول کی
خوشبو آج بھی
محسوس کرتی ہوں
اپنے بالوں میں
اور اس کا لمس
مجھے بے چین کر دیتا ہے
اور احساس دلاتا ہے
تیری کانپتی ہوئی انگلیوں
کی سرسراہٹ کا
جو میرے بالوں میں
پھول لگاتے ہوئے
محسوس ہوئی تھیں
اور میں لوٹ جاتی ہوں
انہی لمحوں میں
جب اس پہلے پھول نے
مجھے بھی کھلا کے
گلاب کر دیا تھا
More Love / Romantic Poetry






