Add Poetry

تیرا پیار پانے کی جستجو رہتی ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

تیرا پیار پانے کی جستجو رہتی ہے
تصور میں تجھ سے گفتگو رہتی ہے

میرے دل میں تیرے سوا اور کوئی نہیں
وہاں فقط صرف تو ہی تو رہتی ہے

تیرےہجر میں اشک بہتےرہتےہیں
کئی دنوں سےآنکھ لہو لہو رہتی ہے

مجھے تنہائی کا کبھی احساس نہیں ہوتا
تو ہر گھڑی میرےچار سو رہتی ہے

اصغر کی کوئی اور خواہش تو نہیں جاناں
صرف تجھ سے بات کرنےکی آرزو رہتی ہے

Rate it:
Views: 600
06 Jun, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets