Add Poetry

تیری آنکھ میں پھیل گیا تھا کاجل

Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabad

تیری آنکھ میں پھیل گیا تھا کاجل
جب روئے تھے رات بھر ہم اور بادل

کوئی آگ سینے کو جلاتی ہے ایسے
تیز ہوا میں جل جائے جیسے جنگل

گرے جب ٹھوکر کھا کر پتھر سے
تب آئی صدا کہ ذرا دیکھ کے چل

ہر بار نظر ‏آئے تو سیراب کی مانند
یہ تپتا ہوا صحرا اور میں پیدل

‏ ڈوبتے ہوئے سورج کا منظر دیکھنے
روز چل پڑتا ہے میرے ساتھ ساحل

اکثر رات چاند آ جاتا ہے کھڑکی میں
اور تیری طرح کہتا ہے مجھے پاگل

Rate it:
Views: 993
25 Jun, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets