تیری آنکھوں میں وہ سپنے ہیں کہ نہیں
Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabadتیری آنکھوں میں وہ سپنے ہیں کہ نہیں
ادھورے خواب وہ رتجگے ہیں کہ نہیں
پرندوں کے نغموں کیلئے بیتاب
رات کے پہلو میں وہ سویرے ہیں کہ نہیں
ستاروں کی گزرگاہوں سے کہکشاں تک
وہ رستے اب بھی جگمگاتے ہیں کہ نہیں
چاندنی راتوں میں پورے چاند کے منظر
اب بھی لہروں میں شور اٹھاتے ہیں کہ نہیں
وہ نسیم سحر میں خوشبوؤں کے جھونکے
رخسار گل پہ شبنم کے قطرے ہیں کہ نہیں
وہ آرزؤں کے خواہشوں کے سلسلے
وہ اپنے ہی دل پر اختیارات ہیں کہ نہیں
وہ بارشوں میں قوس و قضا کے منظر
اب بھی موسم کا حسن بڑھاتے ہیں کہ نہیں
وہ پھولوں کے گجرے وہ مہندی کا رنگ
سادگی حسن پر بہار لاتے ہیں کہ نہیں
More Love / Romantic Poetry






