تیری باتیں کرنے سے یوں ڈرتا ہوں
کہیں میری باتوں سے
تیری خوشبو نہ چرا لے کوئی
تیری تصویر یں بنانے سے یوں ڈرتا ہے
کہیں میری تصویروں سے
تیرا رنگ نہ چرا لے کوئی
تجھ پہ غزل کہنے سے یوں ڈرتا ہوں
کہیں میرے تخّیل سے
تیرا حسن نہ چرتا لے کوئی
کسی کے روبرو آنے سے یوں ڈرتا ہوں
کہیں میری آنکھوں سے
تیرا عکس نہ چرا لے کوئی