کٹہرےمیں کھڑا ہوں تیری عدالت سےڈرتا ہوں
جو مجھے یہاں لےآئی ہےایسی چاہت سےڈرتاہوں
سوچتا ہوں کہ میں اپنا دفاع خود کیسےکروں
اپنا دشمن بوں میں اپنی وکالت سے ڈ رتاہوں
میرے عشق کی روداد تو بڑی طویل ہے جانم
ہربات لکھ نا سکا اس کی طوالت سےڈرتاہوں
میری شرافت پہ کہیں کوئی داغ نا لگ جائے
جتنےدنیا میں ہیں ہر بےغیرت سے ڈرتا ہوں
تیری محبت نےاصغرکا کیا حال بنایا ہے
اپنا حال دیکھ کر ایسی حالت سے ڈرتا ہوں