تیری نظر میں کوئی کشش نہ میرے اندازبیان میں ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamتیری نظر میں کوئی کشش نہ میرےاندازبیاں میں ہے
مگریہ تو دیکھ کہ کتنی مٹھاس میرئ زبان میں ہے
دیکھنا ایک دن اپنے بخت کا ستارہ چمکے گاضرور
ابھی بادلوں کی اوٹ میں چھپا آسمان میں ہے
میرےلیے فقط صرف تو ہی میری کل کائنات ہے
تجھ سی نہ کوئی اور اس سارےجہان میں ہے
جب ہم ایک دوسرے کے دل کہ قریب ہیں
پھر کیوں اتنی دوری ہمارے درمیان میں ہے
اصغر کو تیری ہر بات بڑی پیاری لگتی ہے
یہ نہ سمجھ کہ قصیدہ تیری شان میں ہے
More Love / Romantic Poetry






