تیری وفا کا ہمیشہ ہی مجھ کو مان رہا

Poet: Sara Afzal By: Sara Afzal, Pakistan

تیری وفا کا ہمیشہ ہی مجھ کو مان رہا
قریب میرے تیرا پیار میری جان رہا

ہمارا پیار زمانے میں تو نہیں رسوا
یہ راز میرے و تیرے ہی درمیان رہا

ہیں مجھ پہ رحمتیں پروردگار کی کتنی
ہمیشہ مجھ پہ مہربان آسمان رہا

یہ میرا دل تو سدا سے ہے واسطے تیرے
ازل سے اس کا تو مہماں میں میزبان رہا

ڈرو گی میں تو زمانے سے نہ کبھی سارہ
عدو وفا کا ہمیشہ سے ہی جہان رہا

Rate it:
Views: 518
21 Sep, 2013