تیری چاہت میں ڈوب کر ملی ہے زندگی مجھکو
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamتیری الفت نےبخشی ہے شگفتگی مجھکو
تیری چاہت میں ڈوب کر ملی ہےزندگی مجھکو
جب سے تیری ایک جھلک دیکھی ہےجاناں
بڑی پیاری لگتی ہےتیری سادگی مجھکو
تیری الفت میں مقدر آزما کر دیکھیں گئے
شائد راس آ جائے تیری عاشقی مجھکو
یہ تمہاری محبت کا کوئی کرشمہ ہے
جس نےمفلس سےبنا دیاسخی مجھکو
میری کوئی بھلائی میرے کام آگئی آخر
جو تیرےپیار کی ملی ہے خوشی مجھکو
More Love / Romantic Poetry






