تیری ہی آرزو میں زندگی اپنی گزرتی ہے
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaتیری ہی آرزو میں زندگی اپنی گزرتی ہے
تیری ہی جستجو میں زندگی اپنی سنورتی ہے
تیرے ہی درد سے دل کو ہمیشہ چین ملتا ہے
جو تیرا درد نہ ہو دل میں تو وحشت ٹپکتی ہے
تیرے در کی ہمیشہ خاک چھانیں یہ ہی حسرت ہے
کسی بھی غیر کے در سے یہ نسبت بس کھٹکتی ہے
تیری چاہت میں اے ہمدم نہ کچھ بھی سوجھ پڑتا ہے
کبھی گریاں کبھی خنداں کبھی تو موج اٹھتی ہے
تیری ہی یاد کا دل میں دیا جلتا ہی رہتا ہے
تیری ہی یاد میں ہر سانس اپنی اب تو چلتی ہے
سوا تیرے کبھی نہ اثر کو کوئی تصور ہے
تیری نسبت سے ہی تو آبرو اس کی جھلکتی ہے
More Love / Romantic Poetry






