تیری یادوں کے ساتھ چلتا رہتا ہوں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMتیری یادوں کےساتھ چلتا رہتا ہوں
کبھی گرتا کبھی سنبھلتارہتا ہوں
جدائی کےدشت تیرہ شبی میں
ستارےکی طرح چمکتارہتا ہوں
رات کی تاریک خاموشی میں
تنہائی میں ہاہیںبھرتارہتاہوں
میری صداہیں توسنتی ہو گی
ہر گھڑی تجھےیادکرتارہتاہوں
تیرےہجر کی آندھیوں میں جانم
چراغ کی طرح جلتابجھتارہتاہوں
More Love / Romantic Poetry






