تیرے بن رہ نہیں سکتی جاناں
میں کسی کی ہو نہیں سکتی جاناں
کیا گزرتی ہے میرے دل پر
کسی سے کہہ نہیں سکتی
تیرے نام کی خوشبو
میرے ہر پل ساتھ رہتی ہیں
زندگی میں محبت جاناں
اک بار ہی ہوتی ہے
نظر سے جب نظر مل جائیں
میری امیدوں کے پھول کھل جائیں
تیرے پیار میں ہم نکھر جائیں
سنو جاناں!
میرے دل میں جب اترتے ہو
میری روح بن کر کھلتے ہو
تیری باتیں پرانی ملاقاتیں
مجھے جب یاد آتی ہیں
مجھے ستاتی رہتی ہیں
تیری یاد کا ہر موسم
میرے اندر بکھرتا ہے
تیرے بن میں رہ نہیں سکتی
تیرے بن میں ادھوری ہوں
ہاں ادھوری ہوں جاناں