تیرے بن میں ادھوری ہوں
Poet: Maria Riaz Ghauri By: Maria Riaz, Haroonabadتجھے دیکھا تجھے چاہا تیرے بن میں ادھوری ہوں
تجھے ہر شام کو سوچا تیرے بن میں ادھوری ہوں
مجھے معلوم ہے تم ہو متاع غیر ہی جاناں
مگر اتنا اتنا سمجھ جانا تیرے بن میں ادھوری ہوں
میرے مہندی لگے ہاتھوں سے تیری مہک اٹھتی ہی
تو میری آنکھ کا تارا تیرے بن میں ادھوری ہوں
میری سانسوں میں تو ہی تو میری سوچوں میں تو ہی تو
تمہیں یوں ٹوٹ کے چاہا تیرے بن میں ادھوری ہوں
نہیں ہوتے جو تم تو بزم میں کچھ بھی نہیں رہتا
تیرے بن یہ جہاں سونا،تیرے بن میں ادھوری ہوں
تیرے الفاظ کی خوشبو سے میرا دل مہکتا ہے
تجھے معلوم بھی ہے کیا تیرے بن میں ادھوری ہوں
میری راتوں کی تنہائی کا اک تو ہی سہارا ہے
اے میری روح کے مسیحا تیرے بن میں ادھوری ہوں
تیرا خیال مجھے کسی اور کا ہونے نہیں دیتا
یہی کہتی ہے سب دنیا تیرے بن میں ادھوری ہوں
More Love / Romantic Poetry






