تیرے دل میں اس بہانے آئے
Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birminghamہم تیرے دل میں اس بہانے آئے
کیا بہانہ تھا دل تم سے لگانے آئے
تمہیں معلوم ہو نا پایا ہماری آمد کا سبب
اپنی خواہش تھی کہ ہوش ٹھکانے آئے
مدت سے تشنگی تھی تم سے بات کرنے کی
بڑے دنوں بعد آج یہ پیاس ہم بجھانے آئے
رات کو سو نا سکے دن کو بے چین رہے
نیند بھیجو کہ وہ ہمیں آکے سلانے آئے
جب شاعری کرتے ہو تو پیاری کرتے ہو
یہ بات کون اصغر کو سمجھانے آئے
More Love / Romantic Poetry






