Add Poetry

تیرے قریب کے ارتعاش مجھے جبری نہیں لگے

Poet: Santosh Gomani By: Santosh Gomani, Mithi

تیرے قریب کے ارتعاش مجھے جبری نہیں لگے
ہاں اس کے بعد کئے خیال بے صبری نہیں لگے

ہم تو یہاں ویرانیوں کا جماؤ رکھتے ہیں
شاید کسی کو صحراؤں کی بہتر تفریح نہیں لگے

وہ پہلے بھی کیا صاحب جمال کم لگتے ہیں
جو اُس کی پیشانی پہ اچھی ببری نہیں لگے

اِس انشاپردازی میں اکثر قلم بہک جاتا تھا
کہ میرے حال تحریر بھی اُسے نثری نہیں لگے

میں نے ہر عبادت میں ہرجانہ دیا ہے کہ
بھول کے کہیں یہ بغاوت تبری نہیں لگے

مجھے جس طرح حالاتوں نے بھٹکا دیا ہے
تجھے کہیں بھی ایسی سنتوشؔ خَمُری نہیں لگے

 

Rate it:
Views: 288
03 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets