تیرے لیے ہی تو نغمات لکھ رہا ہوں میں
Poet: dr.zahid Sheikh By: dr.zahid Sheikh, Lahore Pakistanتڑپ رہے ہیں جو جذبات لکھ رہا ہوں میں
ترے لیے ہی تو نغمات لکھ رہا ہوں میں
تو دیکھ آ کے ذرا تجھ سے کتنی الفت ہے
مرے قریب ہو دل میں یہی تو حسرت ہے
نہ دن گزرتا ہے نہ رات لکھ رہا ہوں میں
ترے لیے ہی تو نغمات لکھ رہا ہوں میں
میں تیری سانسوں کی خوشبو قریب پاتا ہوں
تری نگاہوں کی مستی میں ڈوب جاتا ہوں
یہ بہکے بہکے خیالات لکھ رہا ہوں میں
ترے لیے ہی تو نغمات لکھ رہا ہوں میں
تو دور ہے میں تجھے پیار کیسے دکھلاؤں
جو بات کہنی ہے کیسے میں تجھ سے کہہ پاؤں
جو کہہ سکا نہ وہی بات لکھ رہا ہوں میں
ترے لیے ہی تو نغمات لکھ رہا ہوں میں
تڑپ رہے ہیں جو جذبات لکھ رہا ہوں میں
More Love / Romantic Poetry






