تیرے وصال کی امید

Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOT

تم بن میرے اس گھر میں کچھ نہیں
دیکھ لو میری اس نظر میں کچھ نہیں

جس طرف نہ ہو تیرے وصال کی امید
پیارے اس راہ کے سفر میں کچھ نہیں

اک ذرا سا وقت گزر جاتا ہے آسان
ورنہ اس شاعری کے ہنر میں کچھ نہیں

تصور کا پنچھی جانے کیوں اڑتا رہتا ہے
اگرچہ عشق کے اس سفر میں کچھ نہیں

تمہارے ہونے کا احساس زندہ ہوتا ہے میرے محبوب
ورنہ رات میں ، شام و سحر کچھ نہیں

امتیاز کو مارنا ہے تو محبت سے مارو پیارے
اس نفرت میں کچھ نہیں اس زہر میں کچھ نہیں

Rate it:
Views: 335
31 May, 2011