Add Poetry

جائیں نہ دور اپنی رفاقت کی زندگی

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

جائیں نہ دور اپنی رفاقت کی زندگی
ایسے خفا نہ ہوں اجی چاہت کی زندگی

غصے میں آ کے اور حسیں ہو گئے ہیں آپ
بس اپنے دل کو پیار کی سعادت کی زندگی

آداب کہہ دوں اتنی اجازت تو دیجیے
ایسے خفا نہ ہوں کہ حقارت کی زندگی

اک دن قریب آ کے سنیں گے مری صدا
کر کے رہے گی کچھ یہ شرافت کی زندگی

غصہ ہے آج پیار بھی آ جائے گا کبھی
کچھ ہم پہ اعتبار بھی ندامت کی زندگی

ایسے خفا نہ ہوں اجی چاہت تو دیجیے
دکھلائیں دل کو چیر کے الفت کی زندگی

پھر دیکھیے لٹاؤں گا الفت کے میں گلاب
مانوں گا حکم جو بھی کرامت کی زندگی

اک بار مجھ کو تھوڑی محبت تو دیجیے
ّّ"تُو نے تو بخش دی ہمیں ذلت کی زندگی"

Rate it:
Views: 280
22 Feb, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets