جاتےہوئےنظریں مجھ سےجو ملاگیا
میں سنبھل نہ سکامیرےہوش وہ اڑا گیا
اس چہرے کےسوامجھے کچھ یادنہیں
ہر شےمیرےذہن سےوہ شخص بھلا گیا
میری آنکھیں اب سونے کا نام نہیں لیتیں
لگتا ہے ان کی نیندیں بھی وہ چرا گیا
وہ مہمان میرے گھرٹھہرانہیں تو کیاہوا
اصغر کو اپنی ایک جھلک تو دکھا گیا