جانے والے سے ملاقات نہ ہونے پائی
Poet: Shakeel Badayuni By: Iram, Lahoreجانے والے سے ملاقت نہ ہونے پائی
دل کی دل ہی میں رہی بات نہ ہونے پائی
چاندنی کھل نہ سکی چاند نے منہ موڑ لیا
جس کا ارمان تھا وہ رات نہ ہونے پائی
دل میں طوفان اٹھے پھر بھی زباں کھل نہ سکی
بدلیاں چھا گئیں برسات نہ ہونے پائی
جانے والے سے ملاقات نہ ہونے پائی
دل کی دل ہی میں رہی بات نہ ہونے پائی
More Love / Romantic Poetry






