جاں کی بازی لگا دی ہم نے

Poet: Zoofashan waheed By: Zoofashan Waheed, Lahore

جاں کی بازی لگا دی ہم نے
تم کو پانے کے لئے
لیکن ہم تم کو پانہ سکے
آخر ہم تم کو ہار گئے
تمہاری آنکھوں کے آئینے میں
ہم اپنی حقیقت جان گئے
تمہاری محبت کے نشے میں
ہم سب کچھ بھول بھال گئے
ہم تم کو پانے میں لگ گئے
اور سب ہم کو چھوڑ چھاڑ گئے
ہم تم پر جان دیتے ہیں
اور تم ہم کو ہی مار گئے
ضوفی~ محبت کرنے کے باوجود بھی
ہم اظہار کرنے سے گھبرا گئے

Rate it:
Views: 452
25 Sep, 2017