جب ان سے بات ہو جاتی ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جب ان سےملاقات ہو جاتی ہے
پیار بھری کوئی بات ہو جاتی ہے
اس کےخیالوں میں کھویارہتاہوں
پتہ نہیں چلتااوررات ہو جاتی ہے
ایسی انمول یادوں کےسہارے
بسرہماری حیات ہو جاتی ہے
دل میں حسرتیں پلتی رہتی ہیں
مگرزندگی نذر حالات ہو جاتی ہے
جب وہ میرےتصور میں آتےہیں
آنسؤں کی برسات ہو جاتی ہے

Rate it:
Views: 332
21 May, 2012