جب بلایا چلا ہی آیا ہے
Poet: By: AB shahzad, Mailsiجب بلایا چلا ہی آیا ہے
یار تو ایسی ہی بنایا ہے
رات بھر نیند بھی نہیں آئی
عشق نے روگی جو بنایا ہے
عشق میرے کا تھا نہیں درماں
موت سے اس نے ہی بچایا ہے
اس لیے تاک کو کھلا رکھا
جانے کب دروازہ کو بجانا ہے
اس سے ملنا نصیب میں تھا نہیں
عشق نے تو بڑا رلایا ہے
ایک جیسا تو وقت رہتا نہیں
موسموں کو بدلتے پایا ہے
تب یہ احساس پیار کا ہوا ہے
دیکھ کے جب وہ مسکرایا ہے
میں تو شہزاد ایسا تھا ہی نہیں
ہجر غم کرب نے ستایا ہے
More Love / Romantic Poetry






