جب بھی نگاھوں کو چار کرنا چاھا
Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, Karachiجب بھی نگاھوں کو چار کرنا چاھا
 ذرا سا چھو کے پیار کرنا چاھا
 
 وہ ھواؤں کی طرح بکھر گیا
 جب بھی اس کا حصار کرنا چاھا
 
 بھلا چاھت اس کے دل میں گھر کیا کرتی
 ھم نے دشت کو گلزار کرنا چاھا
 
 سو گئے شب ھجر سب مہر و مہ
 بس ھم نے انتظار کرنا چاھا
 
 اسے یاد آئیں زماے بھر کی باتیں
 ھم نے جب بھی قول و قرار کرنا چاھا
 
 مدت ھوئی اس سے بچھڑے مگر
 پھر بھی اسی سے پیار کرنا چاھا
 
 اب یوں ھی اداس پھرنا حبیب
 تم نے پتھروں سے پیار کرنا چاھا
More Love / Romantic Poetry






