جب تم سے ملنے میں دشواری ہوتی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جب تم سےملنےمیں دشواری ہوتی ہے
پھر بڑی بوجھل طبیعت ہماری ہوتی ہے

ایسا نہ ہو کے اچانک تیرا بلاوا آ جائے
ہرپل تم سےملنےکی تیاری ہوتی ہے

شائد تیری دید کاشوق کبھی پوراہو
تمہیں دیکھنےکی آرزوہماری ہوتی ہے

تمہیں پیار کرنا کوئی انوکھی بات نہیں
ہرمرد کو پہلی محبوبہ پیاری ہوتی ہے

آنکھیں بند کر لیتا ہوں تیراتصور کرکے
پھر کئی دن ان میں خماری ہوتی ہے

تم تو اصغر کو کبھی یاد نہیں کرتے
مگر میرے دل میں یاد تمہاری ہوتی ہے
 

Rate it:
Views: 602
01 Feb, 2014