جب تو مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiجب تو مجھ سے ہمکلام ہوتا ہے
تیرے لبوں پر پیار کا جام ہوتا ہے
شاعر لکھتا ہے غزل تیرے لئے
ہر بزم میں تیرا چرچا عام ہوتا ہے
دل کی بات نظروں سے سمجھ آتی ہے
تیری آنکھوں میں اک پیغام ہوتا ہے
جھکا دیا ہے الفت نے تمھارے آگے
یہ گناہ ہم سے سرعام ہوتا ہے
آئے ہیں تجھ پر مٹنے کے لئے ہم
نہ جانے کب ہمارا قصہ تمام ہوتا ہے
More Love / Romantic Poetry






