جب راز کھلا تو؟

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

دور دور رہ کر بھی وُہ پیاسا نکلا
ہاتھ بڑھایا تو وُہ بھی شناسا نکلا

جسے میں پیار سے عاری سمجھا تھا
میرا پیار تو اُس کا خاصہ نکلا

بھٹکتا رہا، میں غیر کے در پر
آنکھ کھلی تو زمانے کا جھانسہ نکلا

دنیا کو سمجھا تھا، اہل درد میں نے
جب راز کھلا تو فقط اک تماشا نکلا

جس بت کی میں کرتا رہا تھا پوجا
وُہ بت میرے ہی ہاتھ کا تراشا نکلا

آرزوؤں کا تاج محل جسے میں سمجھا تھا
جاوید کی آرزوؤں کا وہ لاشا نکلا

Rate it:
Views: 539
18 Jan, 2010