جب سے تیری چھاپ لگی ہے مجھے
Poet: مونا شہزاد By: Mona Shehzad., Calgaryجب سے تیری چھاپ لگی ہے مجھے
ہر لحظہ آس سی لگی ہے مجھے
کر دیگا سرشار اک روز تو مجھے
کیوں یہ خوش گمانی سی رہتی ہے مجھے
لوگ کہتے ہیں بڑا مغرور ہے میرا سجن
پھر بھی میری تو سانس بندھی ہے اسی سے
بھلا کسی نے پتھر کو پگھلتے ہے دیکھا؟
نہ جانے کیوں مجھے پتھر سے آبشار نکالنے کی ضد سی چڑھی ہے؟
آآنکھیں بن گئی ہیں ساکت سی جھیلیں
کچھ ایسے عکس کی اس کے شبیہ سی بنی ہے
More Love / Romantic Poetry






