Add Poetry

جب سے وہ زندگی میں شامل ہو گئےہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جب سےوہ زندگی میں شامل ہو گئےہیں
ہم سب کی نظروں میں کامل ہو گئے ہیں

جو پارسائی کےبڑےدعوےکرتےتھے
آج وہی لوگ رونق محفل ہو گئےہیں

اب ہمیں کوئی بھی جدا نہیں کر سکتا
وہ زندگی کےسفرمیں شامل ہو گئے ہیں

ان کا پیار پا کرمیرے دل کو چین ملے گا
میرے عشق کی وہ آخری منزل ہو گئےہیں

ہم بھی کبھی اکبر بنے پھرتے تھےاصغر
مگرآج کسی کے در کےسائل ہو گئے ہیں

Rate it:
Views: 295
31 Aug, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets