جب شعر میں آ جاتا ہے سکتہ
پھر ملتا نہیں ہےغزل کا مقطع
جو بھی میری شاعری سنتا ہے
وہی رہ جاتا ہے میرا منہ تکتا
محفلوں میں تو بڑےچرچےہیں
مگر گھر میں کچھ نہیں پکتا
تنقید کرنے کا سب کو حق ہے
مگر تعصب میں سہہ نہیں سکتا
ہر کسی کا اپنا اپنا انداز ہے
طنزومزاح میں اپنااندازہےیکتا
مجے اس بات کی پرواہ نہیں
میرے بارے کوئی کیا ہے بکتا