جب کبھی ان سے ملاقات ہو جاتی ہے
وہ زندگی کی یادگار ساعت ہوجاتی ہے
دنیا میں جن کا کوئی ہمدم نہیں ہوتا
ان کی بھی گزر اوقات ہو جاتی ہے
کبھی تو کوئی حسرت پوری نہیں ہوتی
کئ بار خوشیوں کی بہتات ہوجاتی ہے
انسان بڑے ارمان لے کر دنیا میں آتے ہیں
مگرہماری زندگی نذر حالات ہو جاتی ہے
شب بھر ان کہ خیالوں میں کھویارہتاہوں
پتہ نہیں چلتا اور ختم رات ہو جاتی ہے
جب ان کہ حسن و جمال پہ نظرپڑتی ہے
مجھے اپنے آپ سے رقابت ہو جاتی ہے