جب کبھی ان سےبات ہوجاتی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

جب کبھی ان سےبات ہو جاتی ہے
زندگی کی وہ یادگارساعت ہوجاتی ہے

مال و زر کا جن کوسہارہ نہیں ہوتا
ان کی بھی گزراوقات ہوجاتی ہے

کئی بارانسان ایک خوشی کوترستاہے
کبھی مسرتوں کی بہتات ہوجاتی ہے

ہم کیا کیاارمان لےکردنیامیں اتےہیں
مگر زندگی نذر حالات ہوجاتی ہے

میں اس کےخیالوں میں کھویارہتاہوں
پتہ نہیں چلتااور ختم رات ہوجاتی ہے

اس کی یاد آتے ہی نہ جانےکیوں
آنکھوں سےاشکوں کی برسات ہوجاتی ہے

حقیقت میں اس سے ملنا تومحال ہے
رات کو خوابوں میں ملاقات ہوجاتی ہے

Rate it:
Views: 514
12 Feb, 2013