جب ہمارے درمیاں

Poet: UA By: UA, Lahore

جب ہمارے درمیاں کچھ بھی نہیں
کس لئے شدت سے یاد آتے ہو تم

جب ہمیں تم یاد کرتے ہی نہیں
کسلئے یادوں میں آجاتے ہو تم

جبکہ میرا خیال ہی نہیں تم کو
کیوں خیالوں میں بھلا آتے ہو تم

خواب میں بھی جب خفا رہنا تمہیں
کسلئے خوابوں میں آجاتے ہو تم

جب ہمارے درمیاں کچھ بھی نہیں
کس لئے شدت سے یاد آتے ہو تم

Rate it:
Views: 393
22 Nov, 2016