Add Poetry

جدائی کے پل تم تو اک پل بھی نہ سہتے تھے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL , Gujranwala

جدائی کے پل تم تو اک پل بھی نہ سہتے تھے
ذکرِ فراق پر ہی ترے چھم چھم آنسو بہتے تھے

رسموں سے ، رواجوں سے ، سب سے لڑنے کا دعوہ
رائے وفا پر ترا جانم بارہا مرنے کا دعوہ
یاد کرو تم دعدے وہ کیا کیا مجھ سے کہتے تھے
ذکرِ فراق پر ہی ترے چھم چھم آنسو بہتے تھے

مجبور ہوئے ، پھر دور ہوئے ، تم بھی آخر چھوڑ گئے
محل خوابوں کے سارے تم روتے روتے توڑ گئے
تری میری آس کے پنچھی مل کے جس جاہ رہتے تھے
ذکرِ فراق پر ہی ترے چھم چھم آنسو بہتے تھے

میری طرح شاید تم بھی جاگتے ہو سیاہ راتوں میں
بے شکل آواز کے پیچھے بھاگتے ہو سیاہ راتوں میں
نہالؔ تم کو یاد ہیں ارمان دوپل کے ہجر میں دہکتے تھے
ذکرِ فراق پر ہی ترے چھم چھم آنسو بہتے تھے

Rate it:
Views: 417
24 Aug, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets