جرم کس کا تھا کی خطا کس نے

Poet: میم الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi, Karachi

جرم کس کا تھا کی خطا کس نے
راستے کر دیے جُدا کس نے

تم تو کہتی تھیں میں تمہاری ہوں‎ ‎
پھر یہ باہوں میں لے لیا کس نے

یہ محبت تو فرض تھی مجھ پر‎ ‎
فرض میرا کیا ادا کس نے

بات یہ بھی کبھی کھلے گی ضرور
کی وفا کس نے اور جفا کس نے

جاں کے دشمن مرے بہت سے ہیں
مجھ کو دے دی ہے پھر دعا کس نے

Rate it:
Views: 724
21 Jun, 2021