Add Poetry

جس کا چہرہ پرنور بہت ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

جس کا چہرہ پرنور بہت ہے
اسےاپنےحسن پہ غروربہت ہے

جو کبھی شہر میں خوشیاں بانٹتاتھا
آج وہی شخص غموں سےچوربہت ہے

جو میرے دل کے قریب بہت ہے
وہی یار آنکھوں سے دور بہت ہے

جس کا حسن کسی اپسراجیسا ہے
اصغر کےلیے وہ حور بہت ہے

لوگ مجھے اس کا دیوانہ کہتے ہیں
اب تو اصغر بھی مشہور بہت ہے

Rate it:
Views: 341
22 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets