جفائیں دو یا وفائیں دو مجھے خوشی ھو گی

Poet: NEHAL GILL By: NEHAL , Gujranwala

جفائیں دو یا وفائیں دو مجھے خوشی ھو گی
تم بے شک مجھے سزائیں دو مجھے خوشی ہوگی

کچھ نہ کچھ دو مرے کومل لبوں کو جاناں
چاہے سسکتی ہائیں دو مجھے خوشی ہوگی

پاس بیٹھ کے مرے مجھے تڑپائو تم
آتشِ عشق کو ہوائیں دو مجھے خوشی ہوگی

مرے دوستوں تمہیں مری قسم ہے
مری زندگی کو بد دعائیں دو مجھے خوشی ہوگی

مری برستی آنکھوں کو اور برسائو
اور کالی غم کی گھٹائیں دو مجھے خوشی ہوگی

غلام بنا لو نہال کو ستم کرو پھر جی بھر کے
بس دل کے اِک کونے میں پناہیں دو مجھے خوشی ہوگی

کچھ نہ کچھ دو مرے کومل لبوں کو جاناں
چاہے سسکتی ہائیں دو مجھے خوشی ہوگی

Rate it:
Views: 353
10 Aug, 2012